جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی زبیر بلوچ کو قتل کردیا گیا، قاتل بھی کبڈی کا کھلاڑی نکلا

فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی زبیر بلوچ کو قتل کردیا گیا، قاتل بھی کبڈی کا کھلاڑی نکلا
بدھ , 30 ستمبر 2020ء (837) لوگوں نے پڑھا
 فیصل آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کی زندگی پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ زبیر بلوچ کوان کے آبائی گاوٗں مدینہ ٹاؤن کےعلاقے  چک نمبر 199رب میں اسنوکر کلب میں گھات لگاکر گولیاں ماری گئیں۔ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دیرینہ رنجش پر ملزم علی اور دیگر ساتھیوں نے کبڈی ٹیم کے نیشنل پلیئر زبیر بلوچ کو قتل کیا۔ علی رضا مکھی خود بھی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی ہے دونوں کے درمیان ایک سال سے کشیدگی چل رہی تھی۔یاد رہے کہ چند روز پہلےفیصل آباد کے قریب کوکیاں والا میں جھگڑے کے دوران کھلاڑی اور کوچز سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ فیصل آباد کوکیاںوالہ میں پروکیانوالہ اور سلطان ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ جاری تھا، میچ میں کھلاڑیوں کی تعداد برابر نہ ہونے پر جھگڑا شروع ہوا، جو بحث و تکرار کے بعد ہاتھا پائی تک جاپہنچاتھا۔ پولیس کی موجودگی میں جھگڑا ہوا لیکن پولیس نے کسی بھی فریق کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تھا۔  قومی کبڈی ٹیم کے ممتاز کھلاڑی زبیر بلوچ پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے  
  • پولیس
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now