ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری
پیر , 03 اگست 2020ء (145) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد  30جولائی 2020  ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے پروفیسرڈاکٹر ریاض ورک کو فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اورک ڈاکٹر عبدالنوید کو سینئر ٹیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر پنجاب و چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی طرف سے کلیہ سائنسز کے ڈین پروفیسرڈاکٹر اصغر باجوہ کو آئندہ تین برسوں کیلئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ریاض ورک کی بطور ایڈوائزرفارن سٹوڈنٹس تعیناتی ڈاکٹر طاہر صدیقی جبکہ ڈاکٹر عبدالنوید کی سینئر ٹیوٹر کے طور پر تقرری ڈاکٹر اطہر جاوید خاں کی ریٹائرمنٹ کے نتیجہ میں عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے سنڈیکیٹ کیلئے ہونے والے انتخابات میں پروفیسرکی نشست پر ڈاکٹر قمر بلال‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرکی نشست پر ڈاکٹر محمد ارشد‘ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سدرہ اعجاز جبکہ لیکچرار کی نشست پر مسٹر وصی باجوہ سنڈیکٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے انتظامی عہدہ سنبھالنے اور سنڈیکٹ ممبرمنتخب ہونے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now