جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

محکمہ تعلیم کے لیے لمحہ فکریہ، فیصل آباد کے 45 سکول میں صرف 150 بچوں کے داخلے ہوئے

 محکمہ تعلیم کے لیے لمحہ فکریہ، فیصل آباد کے 45  سکول  میں صرف 150 بچوں کے داخلے ہوئے
جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء (445) لوگوں نے پڑھا
محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں کم داخلوں کا نوٹس لے لیا. فیصل آباد کے 45 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول اب تک صرف  150 بچوں کے داخلے ہوسکے ہیں۔ فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی تعداد تسلی بخش نہ رہ سکی۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد کی طرف سے کم داخلوں کا نوٹس لیتے ہوئے سکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان کی طرف سے ضلع بھر کے 45 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو اب تک 150 بچے بھی داخل نہ کرسکنے پر نوٹسز بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سکول سربراہان سے تحریری وضاحت کے ساتھ ساتھ انہیں ذاتی شنوائی کیلئے بھی ڈی او سیکنڈری آفس بلوا لیا گیا ہے۔ سکول سربراہان کو داخلہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والوں میں تحصیل جھمرہ کے 11 سکول، تحصیل سٹی کے 6 سکول، تحصیل صدر کے 14، تحصیل سمندری کے 6، تاندلیانوالہ کے 4 اور جڑانوالہ کے 4 سکول شامل ہیں۔
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now