جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(171) لوگوں نے پڑھا
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں آن لائن کلاسز تا حال جاری ہیں، یونیورسٹی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق یونیورسٹی میں ابھی تک تمام کلاسز آن لائن ہی ہو رہی ہیں جبکہ ایچ ای سی نے 5اکتوبر سے بی ایس ، ماسٹرز ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پہلے سمیسٹر کی کلاسز ریگو لر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں طالبات باقاعدہ طور پر یونیورسٹی میں آکر ریگولر کلا سز میں شرکت کریں گی. انہوں نے بتایا کہ ریگولر کلا سز کے آغاز پر حکومتی گائیڈ لائن کے تحت تمام ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا جس میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے