جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(318) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) انتظامیہ نے 67کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی۔فیسکو کے ریگولرائزیشن بورڈ کی منظوری کے بعدایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فیسکو دولت علی ہرل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ان ملازمین میں فیسکو ریجن کے مختلف دفاتر کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ،کمرشل اسسٹنٹ،میٹرریڈراور بل ڈسٹری بیوٹرشامل ہیں۔مذکورہ ملازمین کوفیسکو میں تسلی بخش کارکردگی پرایک سال کی توسیع دی جائے گی۔