ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کا نوٹس

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کا نوٹس
ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء (202) لوگوں نے پڑھا
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جگہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان فیصل آباد اسٹیشن ستمبر 1982 میں پیپلز کالونی کے ڈی گراؤنڈ میں قائم ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کی اس زمین کے حوالے سے معاملہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے لطیف نذر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا اور تجویز دی تھی کہ قیمتی اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔31 اگست کو ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ 19 اگست کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اسٹیشن اراضی کی 99 سالہ لیز کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔نوٹس میں کہا گیا کہ ‘لہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈی گراؤنڈ پارک میں تعمیر شدہ ادارے کو 7روز کے اندر ہٹا دیں بصورت دیگر، عمارتیں مسمار کردی جائیں گی اور انہدام پر آنے والے اخراجات ریڈیو پاکستان کو اٹھانا ہوں گے’۔نوٹس میں مینیجر کو متنبہ کیا گیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں ‘آپ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now