بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(398) لوگوں نے پڑھا
سیکریٹری ڈویژنل روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل آباد نے جنرل بس سٹینڈ اور سٹی ٹرمینل کا دورہ کیا اور پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں اس بات کی بھی یقین دہانی کی گئی کہ کوئی بچہ بغیر پولیو کے قطرے پئے گاڑی میں سوار نہ ہونے پائے. اسکے علاوہ بس اور ویگن عملہ کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ اڈہ سے روانہ ہونے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کریں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے. مزید دیگر تمام اڈوں پر بھی پولیو کے حوالے سے انتظامات چیک گئے.