ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(169) لوگوں نے پڑھا
ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے نیا پاکستان ہاوٗسنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب اراضی پر رہائشی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز کی منظوری دی ہے جس پر پانچ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اس منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عملدرآمدکیلئے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کیاجائیگا۔ اس سلسلے میں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایم پی اے فردوس رائے ، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ ، ایڈ یشنل ڈائریکٹر عامرعزیز، گورننگ باڈی کے دیگر اراکین چوہدری جاوید شریف ، یاسر انور ، سید سلطان اعظم ، ڈویژنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، فنانس ، لوکل گورنمنٹ، ہائوسنگ کے نمائندہ افسران میاں آفتاب احمد، محبوب احمد، ڈاکٹر نوید، رفیق سرویا، محمد عارف، چیف انجینئر شاہد محمود کے علاوہ ڈائریکٹرز حسن ظہیر، آصف نیازی، جنید حسن منج ، مہر ایوب ، اسماء محسن ، ودیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چیئرمین چوہدری لطیف نذر کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیا پاکستان ہاوٗسنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں رہائشی گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔