Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(732) لوگوں نے پڑھا
پروفیسر نصیر احمد شعبہ اسلامیات گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد سے 2 جنوری 2021 کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں انہوں نے کالج میں لیکچرر شپ کے دوران اپنے فرائضِ منصبی نہایت دیانت داری، جاں فشانی اور محنت سے سرانجام دئے۔ پروفیسر نصیر احمد کالج کے چیف سیکورٹی آفیسر اور انچارج سٹوڈنٹس ریکارڈ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔ پروفیسر نصیر احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوائن کرنے سے پہلے بھی متعدد کالجز میں پڑھاتے رہے ہیں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کالج کے لئے ان کی شاندار خدمات ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ پروفیسر نصیر احمد 3 جنوری 1995 کو گورنمنٹ کالج سمن آباد فیصل آباد سے وابستہ ہوئے اور یہیں کے ہوکر رہ گئے۔ یہاں انہوں نے 26 سال سروس کی یہیں پر آپ کو 15 جولائی 2008 کو اسسٹنٹ پروفیسر اور 28 مئی 2015 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ پر ترقی ملی اور یہیں سے آپ 2 جنوری 2021 کو بخیرو خوبی اپنی سروس مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ پروفیسر نصیر احمد انتہائی ملنسار، شفیق، ہمدرد اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ان کے کالج کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مہمان نوازی اور دوست نوازی کے حوالے سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اانہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جو ذمہ داری ایک بار ان کو سونپ دی گئی اس پر کاربند ہو گئے اور اسے نہایت دیابنت داری سے نبھایا۔