بدھ , 24 جون 2020ء
(146) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد موٹروے ایم فورکے ساتھ واقع انڈسٹریل زون اور نئے قائم ہونیوالے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں کام کرنیوالے ملازمین کی سہولت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں سے شٹل ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے نئی ریلوے لائنز بچھائی جائیں گی۔ فیڈمک انتظامیہ نے پاکستان ریلوے کے ساتھ ابتدائی معاملات مکمل کر لیے ہیں۔ جس کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیڈمک انتظامیہ ٹرینیں خریدنے کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات پہ شہر کے مختلف حصوں سے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی تک ریلوے ٹریک بچھائے گی۔ اس منصوبے کے تحت چار سے پانچ نئے ریلوے سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ فیڈمک نے انڈسٹریل سٹی میں 500 بیڈز پہ مشتمل ایک ہسپتال بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ اور انڈسٹریل سٹی میں کام کرنیوالے مزدوروں کے لئے لیبر کالونیاں بھی بنائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا قیام چائنہ پاکستان تجارتی راہداری منصوبے سی پیک کا حصہ ہے۔