جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کورونا کے مزید 13 ٹیسٹ پازیٹو

 کورونا کے مزید 13 ٹیسٹ پازیٹو
منگل , 24 نومبر 2020ء (298) لوگوں نے پڑھا
۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف شہزاد نے  بتایا ہےکہ منگل کے روز فیصل آباد کی سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے حوالے سے کل 819ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 806 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ13افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے کسی بھی مشتبہ مریض کے بارے میں معلومات ملیں تو اسے گھر سے بلا کر سیمپل لیا جاتا ہے اور اگر مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا جائے تو اسے کورونا کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسرے لہر سے نمٹنے کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے دونوں ہسپتالوں میں کل 635 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 550بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئی85 بیڈز مخصوص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کورونا کی37مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22مثبت جبکہ 15مریض مشتبہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے 34 مریض زیر علاج ہیں جو تمام کے تمام مشتبہ ہیں۔
  • کورونا وائرس
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now