جمعرات , 20 اگست 2020ء
(182) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول فیصل آباد شہر کے مرکزی چوک گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں محرم چاند رات کے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیح ہے تمام مسالک کے عقائد کی احترام سب پر لازم ہے ۔