جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(446) لوگوں نے پڑھا
مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں چل بسا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ملت ٹاوٗن کے علاقہ سمانہ پل کا رہائشی شہزاد ولد وارث علی مخالفین کی فائرنگ سے مضروب ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زیر علاج رہنے کے 10 روز بعد موت کی آغوش میں پہنچ گیا۔