Naveed
جمعہ , 14 اگست 2020ء
(179) لوگوں نے پڑھا
جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کمشنر آفس فیصل آباد میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں عشرت علی ڈویژنل کمشنر، راجہ رفعت مختار آر پی او، محمد علی ڈپٹی کمشنر اور محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سمیت پارلیمنٹیرینزاورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ آج کے دن ہم ملکی سلامتی، امن وامان کے قیام اور عوام کے تحفظ کی قسم کھاتے ہیں۔ فیصل آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اس کے بعد سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے آرپی او فیصل آباد کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی۔ جہاں پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ میں فیصل آباد پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عوام کے تحفظ کی خاطر اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔