Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(464) لوگوں نے پڑھا
زیر نظر تصویر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والی بارش کے بعد یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پارکنگ ایریا کا منظر ہے جہاں افسوسناک طور پر آسمانی بجلی گرنے سے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ آپ تصویر سے اندازہ لگا سکتے ہیں منظر کتنا بھیانک ہے۔ اللہ کا کرم ہے اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع واقعے کے نتیجے میں موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ تیز بارشیں ہوتی رہی ہیں۔