بدھ , 24 جون 2020ء
(57) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے عوامی شکایات ملنے پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےاکبر آباد چوک میں ایک نجی لیبارٹری کو دو زائد المعیاد ٹیسٹ کٹس سے شہریوں کے ہیپاٹائٹس سمیت جگر اور دیگر مختلف ٹیسٹس کرنے کی پاداش میں سیل اور کٹس قبضہ میں لےلیں جبکہ ریکارڈ چیک کرنے پر نشاندہی ہوئی کہ بہت سے ٹیسٹس انہی زائدالمعیاد کٹس سے کئے گئے تھے جبکہ ایک کٹ کم ازکم 400 ٹیسٹ کر سکتی ہے تاہم دونوں استعمال کی جانے والی کٹس زائد المعیاد ہوچکی تھیں.دوران چیکنگ ریفریجریشن سے مزید ایک زائد المعیاد کٹ اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا.لیب کے خلاف مزید قانونی کارروائی ڈرگ انسپکٹر اور ہیلتھ کیئر کمشن کی طرف سے کی جائے گی.