اتوار , 19 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

برطانیہ کا چھوڑا ہوا مسئلہ کشمیر، بھارت کی غیر ذمہ داری

برطانیہ کا چھوڑا ہوا مسئلہ کشمیر، بھارت کی غیر ذمہ داری
Naveed جمعرات , 04 فروری 2021ء (552) لوگوں نے پڑھا
یوم یکجہتی کشمیر، کشمیر دنیا کے نقشے میں سلگتا ہوا وہ مسئلہ ہے جو 70 سال سے بھی زائد عرصے سے دو اہم قوموں کے درمیان تعلقات کی کشیدگی میں ایک اہم ترین وجہ بنا ہوا ہے اور اس مسئلے نے دنیا کو ایک تذبذب میں مبتلا رکھا ہوا ہے۔ کشمیر کو صرف حق خودارادیت دی جائے اور اسے بھارت کے جابرانہ تسلط سے نجات ملنی چاہیے کیونکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے نا کہ کسی کا۔۔ کشمیر کے مسئلے کی اگر غائر نظری سے بات کی جائے تو اس کے پیچھے صرف انگریز راج نظر آتا ہے۔ بحیثیت حکومت کرنے والے کے اگر برطانیہ اس خطہ کو چھوڑ کر جارہا تھا تو یہاں کے تمام مسائل کو حل کرکے جانا برطانیہ کی ایک اہم ترین ذمہ داری بنتی تھی اور اگر اس وقت نہیں بھی کرسکا تو اس کے بعد آج 73 سالوں کے درمیان بھی برطانیہ کا کوئی خاطر خواہ کردار مسئلے کے حل کے لئے نظر نہیں آتا یہاں پر صرف برطانیہ کو مورد الزام ٹہرانا مقصود نہیں ہے پاکستان اور ہندوستان خود کو دو مہذب قومیں ثابت کرتے ہوئے دنیا کے افق پر سلگتے اس اہم انسانی مسئلے کو حل کرنے کے لئے کچھ کرنا چاہیں تو ضرور کرسکتی تھیں اور اپنے تعلقات کو بھی خیر سگالی کی جانب رواں دواں کرسکتی تھیں لیکن اب یہی مسئلہ ان کے درمیان باہمی عداوت کی وجہ بنا ہوا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے عالمی دنیا کا کردار بھی کوئی خاص نہیں ہے جو صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آگے نہیں بڑھ پارہا۔ ایک بڑی جمہوریت اور دنیا کی دوسری بڑی آبادی اور ایک بڑی معیشیت رکھنے والے ملک بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پیش قدمی کرنی چاہیے تھی لیکن اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور ضد نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا بلکہ پچھلے برس کشمیر کے حوالے سے اپنی بنائی گئی خصوصی حیثیت کو بھی ختم کرکے کشمیر کو براہ راست حکومت ہند کے ماتحت کردیا گیا جس کے بعد سے کشمیریوں کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے اور تو اور حکومت ہند نے انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کئے رکھا ہوا ہے جو سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے اوربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مہذب قوموں کو اس ظلم کے خلاف ہرگز آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ اگر ایسا نا ہوا تو دنیا دو ایٹمی قوتوں کے باہمی عداوت کی نظر نا ہوجائے، اللہ نہ کرے کبھی دنیا دوبارہ کسی ایٹمی جنگ یہاں تک کہ کسی بھی قسم کی جنگ میں مبتلا ہو۔ بہرحال کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل ہونا چاہیے پاکستان کا جاندار مؤقف وزنی حیثیت رکھتا ہے کہ کشمیر کو اسکا حق خودارادیت دی جائے اور جابرانہ بھارتی تسلط کا کشمیر سے خاتمہ ہو۔
  • لوگ
  • سیاست
  • بچے اور کنبے
  • صحت
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now