پیر , 07 ستمبر 2020ء
(336) لوگوں نے پڑھا
چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں قلیل مدت کے دوران 40 غیرملکی و مقامی کمپنیوں کی طرف سے صنعتیں لگانے کیلئے 1500 ایکڑ اراضی کی خریداری بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی( فیڈمک) میاں کاشف اشفاق کی طرف سے اکنامک زون میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ عبدالرزاق داؤد نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اکنامک زون کو کامیاب بنانے کیلئے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔