جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مسجد و چرچ کی جڑی ہوئی دیواریں مذہبی رواداری کا ثبوت پیش کرتی ہیں

مسجد و چرچ کی جڑی ہوئی دیواریں مذہبی رواداری کا ثبوت پیش کرتی ہیں
Naveed جمعرات , 31 دسمبر 2020ء (626) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد، ناظم آباد کے علاقے میں مسلمان اور عیسائی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور یہ عمل گزشتہ 26 سال سے مکمل امن و امان کے ساتھ جاری و ساری ہے اور یہاں کبھی مذہبی فریقوں کے درمیان کسی قسم کی چپقلش نہیں ہوئی بلکہ یہ محبت، امن و آشتی سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی عبادات کے دوران ایک دوسرے کی عبادات میں خلل نا پڑے اس بات کا بخوبی خیال رکھتے ہیں دونوں فریقوں کی جانب سے اوقات بھی اسی تناظر میں مقرر کیے گئے ہیں۔ دراصل یہاں مسجد اور چرچ بالکل ایک ساتھ جڑے واقع ہیں جو مذہبی یگانگت، بھائی چارہ اور رواداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چرچ یہاں 1970 میں بنایا گیا تھا جبکہ مسجد کی تعمیر 1994 میں ہوئی۔ چرچ کے پادری کا اس حوالے سے کہنا تھا مسلمان بھائی یہاں مسجد تعمیر کرنے سے پہلے ہمارے پاس آئے کہ ہمیں کوئی اعتراض تو نہیں ہے تو ہم نے انہیں جواب دیا ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے کیونکہ ہم اپنے اپنے مذاہب کے پیروکار ہونے سے پہلے انسان ہیں اور انسانیت کو اولیت حاصل ہوتی ہے یہاں مسجد کی تعمیر ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوگا کہ دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو آپس میں قریب آنے کا موقع ملے گا۔ ایک مسلمان شہری محمد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ یہاں عیسائی عبادت گاہ اور مسلمان عبادت گاہ کیسے ایک ساتھ بنیں؟ تو میں انہیں صرف اتنا ہی کہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے لئے اپنے دلوں کو کھولے رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسی بات اور تنازعہ سے دور رہتے ہیں جو ان میں اختلاف پیدا کرے ان کا مذید کہنا تھا کہ مسجد و چرچ کے سامنے ایک پارک ہے جہاں دونوں مذاہب کے لوگ آپس میں گھل مل جاتے ہیں اور خوب گپ شپ لگاتے ہیں جس سے ایک بہترین ماحول کی فضا پیدا ہوتی ہے۔
  • تعلیم
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now