Naveed
جمعہ , 10 جولائی 2020ء
(275) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد شہر میں ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ کی ہدایات پر شہر کے معروف اور مصروف چوک عبداللہ پور اور جی ٹی ایس میں نصب فاوٗنٹین کو فعال کر دیا گیا ہے۔ عوام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیصل آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ اس طرح کے مزید اقدامات ہوتے رہے تو فیصل آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔