اتوار , 06 دسمبر 2020ء
(712) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ہفتہ کے روز 11 سالہ گھریلو ملازمہ صدف پر تشدد ہوا ۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکے، اس کی والدہ اور انکل، جن کی شناخت رانا منیر کے نام سے ہوئی، انہیں سڑک پر ایک لڑکی کو مارتے اور دھکا دیتے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ صدف کی رانا منیر کے بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد اس پر تشدد کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ فیصل آباد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی افسر ثمینہ نادر کی شکایت پردرج کیا گیا تھا۔ ثمینہ نادر نے کہا کہ شہری نے سی پی اینڈ ڈبلیو بی کی ہیلپ لائن پر کال کی تھی اور تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ پنجاب پولیس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ سٹی پولیس افسر سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم رانا منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی والدین کے حوالے کردی گئی۔ سہیل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کا شکار بننے والی گھریلو ملازمہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔