جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک 46 گ ب سکھیرا میں گرلز کالج کا افتتاح، تعلیم کو فروغ دینا ترجیح ہے، حافظ ممتاز احمد

چک 46 گ ب سکھیرا میں گرلز کالج کا افتتاح،  تعلیم کو فروغ دینا ترجیح ہے، حافظ ممتاز احمد
پیر , 26 اکتوبر 2020ء (178) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیرپنجاب حافظ ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو حقیقی ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت جیسی بنیادی ضروریات ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ لڑکیوں کے لیے یکساں تعلیمی مواقع پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے سمندری کے چک نمبر 46 گ ب سکھیرا میں گورنمنٹ گرلزکالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کیہ تعلیم کے بغیر معاشروں کی ترقی نا ممکن ہے ۔ ہمیں تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ اسکول جانے سے محروم نہ رہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے گرلز کالج کا افتتاح کیا جہاں پر سینکڑوں علاقہ مکینوں نے ان کا زبردست استقبال کیا ۔ بعد ازاں سمندری 203 گ ب سے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شفیق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ م پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میاں شفیق کا کہنا تھا کہ  صوبائی وزیرحافظ ممتاز احمد عوام کے لیے شب و روزکام کر رہے ہیں ہمیں ایسےمخلص افراد کو مضبوط کرنا ہے ۔ 
  • ُپی ٹٰی آئی
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now