ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(420) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے غلام محمد آباد کے علاقے میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔ اس موقع پر ہیوی مشینری استعمال کی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ آپریشن کی نگرانی کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کر رہے تھے۔ اس دوران غلام محمد آباد کے ڈی کئی سال سے قائم تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے مطابق 1996 کے نقشے کے مطابق غلام محمد آباد میں 192 گرین بیلٹس، 47 پارک اور 4 فلتھ ڈپوز کی جگہ خالی کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن سپریل کوڑت کے حکم پر کیا جا رہا ہے اور اعلی عدلیہ نے اس کے لیے 3 ہفتے کا ٹائم فریم دیا ہے ۔