Naveed
جمعرات , 27 اگست 2020ء
(205) لوگوں نے پڑھا
قتل کے مقدمہ میں بے گناہ کروانے کیلئے 2لاکھ 20ہزار روپے وصولنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی ‘پولیس نے تنویر وغیرہ کیخلاف 162ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا‘ تھانہ ڈجکوٹ کے چک 263ر۔ب میں شاہد اقبال کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمہ کے مطابق ملزم تنویر وساتھی نے قتل کے مقدمہ 461/20میں بے گناہ کروانے کیلئے اس سے 2لاکھ 20ہزار روپے لے لئے اور بعدازاں کام نہ ہونے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔