جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس میں تقرر و تبادلے کی پالیسی کا اعلان کردیا

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس میں تقرر و تبادلے کی پالیسی کا اعلان کردیا
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (317) لوگوں نے پڑھا
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کی جانب سے جاری ہونے والی پالیسی کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انٹر ریجن میں تقرر وتبادلے مستقل بنیادوں جبکہ ضلع اور ریجن سے دوسرے یونٹ آف پنجاب پولیس میں تبادلے مدت ملازمت اور محکمہ پولیس سے دوسرے محکموں یا صوبوں میں ٹرانسفر ڈیپوٹیشن بنیادوں پر ہو گی اور باہمی تبادلہ کروانے والوں کے کیسز کو الگ الگ دیکھا جائیگا، جونیئر رینک کے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک کے پولیس ملازمین وافسران کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں ٹرانسفر ان کی درخواست سنٹرل پولیس آفیسرز کو بھجوائی جائے گی جبکہ پی سی کوٹہ کے تحت تقرر وتبادلے میں سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی مشاورت سے کیے جائیں گے جبکہ محکمہ پولیس سے دوسرے سرکاری محکموں میں جانے والے ملازمین کے تقرر وتبادلے ویڈلاک پالیسی کے تحت کیے جائیں گے۔ پالیسی میں مزید بتایا گیا کہ سنٹرل پولیس آفس لاہور کی اسٹیبلشمنٹ برانچ پی سی کے کوٹہ کی آئوٹ کریگی جونیئر رینک آفیسر کانسٹیبل تا سب انسپکٹرز اپنے رہائشی ضلع ریجن سے دوسرے ضلع یا ریجن میں ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کو اپنے رہائشی اضلاع میں 10سال کی سروس لازمی مکمل کرنا ہو گی جبکہ سی ٹی ڈی میں جانے والوں کی مدت ملازمت 5 سال مقررہ کی گئی ہے۔
  • پولیس
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now