Naveed
بدھ , 17 جون 2020ء
(406) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ ( مہر احمد یار پربانہ ) فیصل آباد سے ساہیوال کو ملانے والے مین روڈ پر شیرازہ پل کے مقام پر روڈ کے اردگرد بارش کی وجہ سے کنواں نما گڑھے اور کھائیاں بن چکی ہیں۔ جس سے مرکزی روڈ کی حالت خستہ ہورہی ہے اندیشہ ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوجائے عوام و سماجی حلقے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے اگر ان کنواں نما کھڈوں اور کھائیوں کو جلد از جلد مرمت نہ کیا گیا تو تو راہگیر مسافروں کے ساتھ ساتھ لاکھوں مالیت کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کی حلت بہتر کروائیں۔