ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاوٗنڈیشن کی طرف سے ادویات کا عطیہ

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاوٗنڈیشن کی طرف سے ادویات کا عطیہ
بدھ , 16 ستمبر 2020ء (470) لوگوں نے پڑھا
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ظفر عباس خاں نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائوٗنڈیشن کاشف فاروق سے ادویات کا عطیہ وصول کیا جو مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین، مینجر ہارٹ سیور عاصمہ مزمل، محمد اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مریضوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ کے لئے ادویات کے عطیہ پر ہارٹ سیور فاوٗنڈیشن کے عہدیداران اور مخیر حضرات کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ہسپتال کے لئے ادویات اور دیگرطبی ضروریات، کا بندوبست کرتے ہیں جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن کو بہترین فلاحی خدمات پر ہسپتال کی طرف سے تعریفی اسناد بھی دیں۔ کاشف فاروق نے بھرپور حوصلہ افزائی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now