Naveed
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(219) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں پولیس کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ جب ایک شخص غلام رسول نے آئی جی پنجاب کو درخواست لکھی کہ اس پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا ۔ اس کے مطابق اس پر جوئے کا الزام لگا کر پولیس اسے تھانہ رضا آباد لے گئی جہاں اس پر تشدد کی گیا۔ درخواست گزار نے تشدد کی تصویر بھی درخواست کے ساتھ دی۔ اس کے علاوہ درخواست میں ملزمان اہلکاروں کے نام درج ہیں۔ جن میں ایس ایچ او عبدلجبار انصاری، ہیڈکانسٹیبل اقبال، ندیم نذیر پولیس مخبر، اور ڈرائیور جبار انصاری شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے تشدد کا یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے انسانیت بھی کانپ اُٹھے۔ متاثرہ غلام رسول نے ملزمان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے۔