بدھ , 24 جون 2020ء
(110) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی انارکلی مارکیٹ میں آتشزدگی سے 5 دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا آگ رات کو انارکلی مارکیٹ کی گلی نمبر 6 میں لگی ۔ جس کے سبب 5 دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ متاثرہ دکانداروں نے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے تاخیر سے پہنچنے کا شکوہ کیا ۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے حکومت مدد کرے۔