منگل , 23 جون 2020ء
(233) لوگوں نے پڑھا
فیصل
آباد: چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ فیسکو انتظامیہ کھیلوں کے فروغ
اور ترویج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
فیسکو کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے والے کھلاڑی کمپنی اورملک کا
بیش قیمت سرمایہ ہیں وہ 13ویں سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے
فیسکو کے کھلاڑیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے
تاکہ وہ ہر سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں ۔ تعریفی
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ایتھلیٹ نجمہ پروین نے سیف گیمز میں ایک گولڈ میڈل ،
دو سلور اور ایک براؤنز میڈل کراٹے کے کھلاڑی محمد اویس نے دو گولڈاورظفرقبال نے
سلور ہینڈل بال کے کھلاڑیوں مزمل حسین ، معاذ علی ، عمران خان نے گولڈ ، ریسلنگ کے
عبدالرحمان نے گولڈ، اتھلیٹ شب اسرانے ایک سلور دو براؤنز، ٹینس کے کھلاڑی مزمل
مرتضی نے ایک سلور ، دو براؤنز اورماہین آفتاب نے براؤنز، والی بال کے کھلاڑی ناصر
علی نے سلور، ویٹ لفٹنگ کے ابو سفیان نے سلور، بیڈمنٹن کی سحراکرم نے براؤنز،
سوئمنگ کے محمد یحٰی نے دو براؤنز میڈل جیتے جبکہ ہینڈبال کی نصرت بانو، سحرش،
نازمقصود، صاعقہ ریاض اور خالدہ رمضان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔"