اتوار , 22 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیسکو نے فیصل آباد ریجن میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم شروع کر دی

فیسکو نے فیصل آباد ریجن میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم شروع کر دی
جمعرات , 25 جون 2020ء (101) لوگوں نے پڑھا
فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریجن بھر میں نصب بجلی کے تقسیم کار ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلسنگ کی مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں پانچوں سرکلز کی ہر ڈویژن کی ٹیم روزانہ 20 ٹرانسفارمرز کے لوڈ کو موقع پر جا کر چیک کر کے لوڈ بیلنس کر رہی ہے۔ فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کا مقصد ان کو جلنے سے بچانا ہے کیونکہ ٹرانسفارمرز جلنے سے صارفین کو گھنٹوں اس کی تبدیلی کا انتظار کرنا پڑتا۔ اورمحکمہ کو بھی مالی نقصان ہو تا ہے جبکہ مختلف سب ڈویژنوں کی لیبر کو بھی گھنٹوں اس کی تبدیلی میں مصروف ہونا پڑتا ہے جس سے کمپنی کاامیج بھی خراب ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکنڈسرکل فیسکو نے 100کے وی اے کے500 سے زائد جبکہ 200کے وی اے کے 750ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے اسی طرح جھنگ سرکل نے 100کے وی اے کے416جبکہ 200کے وی اے کے 800ٹرانسفارمرز کی لوڈبیلنسنگ کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ رات کے اوقات میں جب ٹرانسفارمرز فل لوڈ پر ہوتا ہے مختلف شاہراہوں، گلی، محلوں اور کالونیوں میں جاری ہے۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now