جمعہ , 21 اگست 2020ء
(219) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ۔ فیسکوکے ترجمان نے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمرمت کے باعث ہفتہ22 اگست کوصبح ساڑھے آٹھ سے دن ساڑھے بارہ بجے تک132کے وی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ اسٹیشن کے میراں والا ،انڈسٹریل اسٹیٹ2 ،انڈسٹریل اسٹیٹ 3 ،آفتاب،لاثا نی ٹائون ،ریاض الجنہ اور منصوراں فیڈر میں لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ جبکہ 24 اگست کو صبح نو بجے سے دو پہر ایک بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈاسٹیشن کے کریسنٹ کاٹن ،جیوٹ مل ،240موڑ،فیصل آباد روڈ،کالج روڈ ،کچہری روڈاورتھراج شہید فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔