منگل , 23 جون 2020ء
(192) لوگوں نے پڑھا
نمائشی کرکٹ میچ میں فیصل آباد ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ زرعی یونیورسٹی گراوٴنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 68 رنز بناسکی۔ جواب میں فیصل آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر آٹھ اعشاریہ ایک اوور میں مکمل کرلیا ۔ مہمان خصوصی فیصل آباد ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اقبال چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔