جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ریسکیو 1122 پر جعلی ریسکیو کال کرنے والے ٹھگ دھرلیے گئے

ریسکیو 1122 پر جعلی ریسکیو کال کرنے والے ٹھگ دھرلیے گئے
Naveed پیر , 04 جنوری 2021ء (415) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد، ریسکیو 1122 اور 15 پر جعلی کال کرنے والوں کو دھرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا ان دونوں ملزمان نے کینال روڈ ٹھٹہ پل کے حوالے سے ریسکیو 1122 اور 15 کو جعلی کال کی کہ نہر میں لاش تیر رہی ہے جس کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو وہاں کوئی لاش نہیں تھی اور وہاں لوگوں سے بھی معلوم کیا لیکن کسی نے ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کی بعد ازاں پولیس نے نمبرز سے کال آنے والوں کو ٹریس کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ کال کرنے والے کا نام حیدر علی اور اس کا تعلق مدینہ ٹاؤن سے تھا۔ پولیس نے فوری چھاپہ مار کے ملزم کالر اور اس کے ایک ساتھی کو دھرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف گمراہ کیے جانے کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ دونوں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔
  • گرفتار
  • جرم
  • پولیس
  • ریسکیو 1122
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now