Naveed
ہفتہ , 29 اگست 2020ء
(541) لوگوں نے پڑھا
یصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر کی تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس کی خصوصی دھلائی کروائی گئی ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی کاشف اعوان نے یوم عاشور کے حوالے سے جاری صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مرکزی امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس کا دورہ کیا۔ ترجمان ایف ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ ادارے کا تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہے جبکہ آج اتوار کو یوم عاشور کے موقع پر بھی تمام مینجمنٹ سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف اعوان کی ہدایت کے مطابق صفائی سے متعلق محکمہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیراہے اور افسران و عملہ کی جانب سے کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔مجالس کے شرکاء اور زائرین کو صفائی سے متعلق کسی مشکل کا سامنا ہو تو شکایات کی صورت میں یف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر کال کرسکتے ہیں۔