ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا

فیصل آباد پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو مبینہ مقابلے میں  ہلاک کردیا
منگل , 08 ستمبر 2020ء (136) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچے سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سجاد  ڈھولکی اور اللہ رکھا نے یکم ستمبر کو زین علی کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان سجاد اور اللہ رکھا  کو اسلحہ برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ صدر تھانہ کی حدود میں بائی پاس کے مقام پراچانک زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کےلیے آٹھ دیگر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سجاد ڈھولکی ، اللہ رکھا ، عابد حسین اور خالد ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکو عابد ڈکیتی و رہزنی کے 41 جبکہ خالد 43 مقدمات میں ملوث تھا۔ چاروں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ روز 14 سالہ زین کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد  دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج سے زین کو سجاد عرف ڈھولکی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھنے پر جب پولیس نے سجاد سے تفتیش کی تو اس نے اپنے ساتھی اللہ رکھا کے ساتھ مل کر زین کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا اور زین کی لاش کو ماڈل سٹی کے قریب کماد کی فصل سے گڑھا کھود کربرآمد بھی کروایا تھا ۔ 
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now