ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد پولیس نے 2 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

فیصل آباد پولیس نے 2 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا
ہفتہ , 22 اگست 2020ء (363) لوگوں نے پڑھا
دوسری محرم الحرام کو ضلع بھر میں 183مجالس اور 04جلوس نکالے جائیں گے جن میں جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ 53 مجالس ، اقبال ڈویژن میں 49 ، صدر ڈویژن میں 35 ، مدینہ ٹائون ڈویژن میں 32اور لائلپور ڈویژن میں 14 مجالس کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اقبال ڈویژن میں سب سے زیادہ 02 جلوس ، مدینہ ٹائون ڈویژن میں 01 جلوس اور صدر ڈویژن میں بھی 01 جلوس نکا لا جائے گا ،جن کی سیکیورٹی کیلئے 05ایس پیز ، 13 ڈی ایس پیز ، 09 انسپکٹر ، 47 سب انسپکٹر ، 163 اے ایس آئی ، 1150 سے زائد جوانوں کے ساتھ ساتھ 400 و لنٹیرز بھی تعینات کیے گئے ہیں اور 10 ایلیٹ اور 10 QRF کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی۔ جلوسوں کیلئے 04 پرت حصار قائم کیے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے و لنٹیرز کے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی ، دوسرے مرحلے میں خواتین و حضرات مجلس کے ذریعے ایک راستے سے داخل ہو سکیں گے تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now