Naveed
جمعہ , 28 اگست 2020ء
(149) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں میں24گھنٹوں کے دوران4 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث21 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکی10منشیات فروش ملزمان گرفتار کیا،ان کے قبضہ سے 7 کلوگرام چرس اور 110 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نے 5ملزم گرفتار کرکے 5عدد پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کیں۔ جواء مافیاء کے خلاف کارروائیاں کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔