جمعہ , 13 نومبر 2020ء
(371) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد سے اچھی خبر ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی آگئی ہے۔ 1990 کے بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال ہوئی ہے۔ ایکسپورٹرز کو بڑی تعداد میں غیر ملکی آرڈرمل رہے ہیں جس سے انڈسٹری کو دو لاکھ سے زائد مزدوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بحران میں بند ہونے والی پچاس ہزار سے زائد پاور لومز بھی چل پڑی ہیں ۔ کورونا وائرس کے سبب جو صورت حال چل رہی تھیں تو جتنے بھی غیر ملکی آرڈر ہیں اب پاکستان کو ملنا شروع ہوئے ہیں۔ اس کے بعد جو اندسٹری بند ہوئی تھیں وہ اب چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ دو لاکھ مزدوروں کی کمی کے سبب دیگر اضلاع سے مزدرو بلائے جا رہے ہیں ۔ فیصل آباد میں تیرہ لاکھ محنت کش مزدروری کرتےہیں۔ 10 لاکھ مقامی اور 3 لاکھ دیگر اضلاع سے آتے ہیں ایکسپورٹ بہتر ہوئی تو جو یونٹس بند ہوئے تھے اب وہ چلنا شروع ہوگئے ہیں ۔ فیصل آباد میں 2018 میں 50 ہزار پاور لومز تھیں جو بند ہوگئی تھیں۔ لیکن اب ایکسپورٹ میں بہتری ہوئی بجلی میں ریلیف ملا اور تیس ہزار نئی پاور لومز نئی نصب ہونے جا رہی ہیں ۔