جمعرات , 25 جون 2020ء
(97) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری احمد حسن کو مقامی تاجر احسن وڑائچ نےشیلڈ پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت کے فروغ اور ایکسپورٹ میں فیصل آباد کے تاجروں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باجود فیصل آباد کے محنت کش اور تاجروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فیصل آباد ترقی کی مزید منزلیں طے کرے گا ۔