جمعہ , 19 جون 2020ء
(116) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر عشرت علی کی زیر صدارت انسداد کورونا پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں .آر پی او راجہ رفعت مختار،ڈپٹی کمشنر محمد علی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر عشرت علی کا کہنا تھا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام میں آگہی مہم کا دائرہ وسیع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاوٴن کا فیصلہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ عشرت علی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں تاکہ پاکستان اس عالمی وباء پر جلد از جلد قابو پا لے ۔