ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیصل آباد ترقیاتی ادارہ نے ڈینگی کے سد باب کیلئے مہم تیز کردی

فیصل آباد ترقیاتی ادارہ نے ڈینگی کے سد باب کیلئے مہم تیز کردی
منگل , 08 ستمبر 2020ء (419) لوگوں نے پڑھا
ایف ڈی اے کے ترجمان نے بتایاکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اپنی ٹیموں کی کارکردگی کی روزانہ روپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو فراہم کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ تمام ٹیموں کی مانیٹرنگ کاعمل سختی سے جاری ہے اور عوام الناس میں صفائی ستھرائی و ڈینگی سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مختلف ٹیمیں ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول کالونیوں مدینہ ٹائون ، ملت ٹائون ، گلبرگ ، گلفشان کالونی ، گلستان کالونی ، علامہ اقبال کالونی ، دو سو بارہ ، سرسید ٹائون ، ایف ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم، ناظم آباد، گلشن کالونی اور کچی آبادیوں میںگلی محلوں میں مصروف عمل ہیں اوران آبادیوں سے کوڑا کرکٹ وکچرا وغیرہ صاف کروا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام ممکنہ جگہوں کی صفائی کا خاص خیال  رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ گھر دفاتر دکانوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ یا فالتو اشیاء جمع نہ ہونے دی جائیں اور دفاتر، گھروں کے ائیر کولرز میں کھڑا پانی نکالنے سمیت پانی جمع کرنے کے برتن، گھڑے ، ٹب ،ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھاجائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکنا ممکن ہو سکے۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now