Naveed
منگل , 04 اگست 2020ء
(141) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد.ضلعی انتظامیہ نے شہری حدود میں قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نےمحکمہ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ جھنگ بازار میں چھاپہ مارا ۔ مسجد مولوی سردار کے عقب میں بھٹیوں کے ذریعے سری پائے جلا کر ماحول کو تعفن زدہ کرنے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے پر علی حسن، تاج دین، محمدعمران، محمد احمد اور محمد وسیم عباس کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے بعد بھی گلیوں بازاروں میں سری پائے جلانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ماحولیات کی ٹیموں نے عید کے تیسرے دن بھی چیکنگ کاعمل جاری رکھا