جمعرات , 25 جون 2020ء
(155) لوگوں نے پڑھا
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق چک جھمرہ کی رہائشی 55سالہ شگفتہ بی بی زوجہ فقیر حسین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر غلام محمد آباد کورونا سینٹر داخل کرایاگیا تھا آج صبح زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ کرونا وائرس کے شبہ میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیرعلاج ناظم آباد گلی نمبر8کا رہائشی 55سالہ آصف علی ولد محمد رفیق‘قائداعظم ٹاوٗن ناولٹی پل ڈجکوٹ روڈ کا 55سالہ اسرار احمد ولد جان عالم‘رضا آباد بازار نمبر3کا 30سالہ نقاش اسلم گوجرہ سے ریفر ہونے والی 53سالہ ناصرہ زوجہ آفتاب اور 84ج ب سرشمیر کا رہائشی 22سالہ راشد ولد رفیق بھی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ فیصل آباد میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ سے مذکورہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کرونا ایس او پیز کے مطابق کردی گئی ۔