اتوار , 22 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فیسکو جھنگ سرکل کے 20سرکاری ادارے فیسکو کے 8کروڑ63لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے

فیسکو جھنگ سرکل کے 20سرکاری ادارے فیسکو کے 8کروڑ63لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے
منگل , 23 جون 2020ء (84) لوگوں نے پڑھا
فیسکو جھنگ سرکل کے 20سرکاری ادارے فیسکو کے 8کروڑ63لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے نادہندگان اداروں کے کنکشنز کاٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہےفیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن کی خصوصی ہدایت پر یہ ریکوری مہم شروع کی گئی تاکہ مالی سال کے اختتام سے قبل زیادہ سے زیادہ ریکوری کی جائے اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں ریکوری کیلئے آٹھوں اضلاع میں سرگرداں ہیں۔ ترجمان نے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30جون سے قبل اپنے رواں بل اوربقایا جات ادا کریں بصورت دیگر ان کے کنکشنز مزید کسی نوٹس کے بغیر منقطع کر دیئے جائیں گے۔نادہندگان میں پنجاب پولیس 13.86ملین، ٹی ایم اے جھنگ 16.71ملین، ٹی ایم اے گوجرہ 8.83ملین، ٹی ایم اے کمالیہ 6.55ملین، ٹی ایم اے ٹی ٹی سنگھ 6.12ملین، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 5.47ملین، بیسک اینڈ رورل ہیلتھ4.32، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال 2.52ملین، پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ 3.57ملین، پاکستان ٹیلی کیمونیکشن کارپوریشن 4.39ملین، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 3.33ملین پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ 2.10ملین، کنٹونمنٹ بورڈ 1.06ملین،ہسپتال انڈر فیڈرل گورنمنٹ کے ذمے 1.08ملین، بوائے سکولز ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 1.70ملین، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کالجز1.27ملین، ڈسٹرکٹ روڈز اینڈ بلڈنگز 1.34ملین، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 1ملین اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 1.13ملین واجب الادا ہیں۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now