جمعرات , 03 دسمبر 2020ء
(642) لوگوں نے پڑھا
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری نے پولیس افسران کے بچوں کیلئے قائم شدہ پولیس ایجوکیٹر سکول کے تعلیمی معیار کو جانچنے کیلئے ریجنل ٹیم، ایجوکیٹر سکول سسٹم سے انسپکشن کروائی۔ انسپکشن کے دوران سکول میں تعینات اساتذہ کی کارکردگی اور پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب کو جانچا گیا۔ ٹیم کی سفارشات پر سکول میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں قائم دی ایجوکیٹر سکول کو ہر لحاظ سے مثالی بنایا جائے گا تاکہ پولیس ملازمین کے بچے بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کے بہتر و روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو سکیں۔ اس موقع پر ایجوکیٹر اسکول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کو فروغ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔