منگل , 18 اگست 2020ء
(73) لوگوں نے پڑھا
محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی زیر صدارت پولیس لائن کمپلیکس میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سید علی رضا، ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ٹاون ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں محرم الحرام کے حوالے سے ہونیوالے جلوسوں/ مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دوسروں کے عقائد کا احترام، تحمل اور برداشت ہم سب پر لازم ہے۔