Naveed
بدھ , 22 جولائی 2020ء
(138) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی صدارت میں ان کے دفتر میں یہاں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے لازوال تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرکے گذشتہ شاندار روایات کو برقرار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک قانون بنایا ہے جس کے تحت سامان ذخیرہ کرنا سنگین جرم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں کا باقاعدہ معائنہ کریں۔