جمعہ , 20 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تجاوزات کے نام پر ضلعی انتظامیہ کی مہم، غلام محمد آباد کےمکینوں کا احتجاج

تجاوزات کے نام پر ضلعی انتظامیہ کی مہم، غلام محمد آباد کےمکینوں کا احتجاج
بدھ , 30 ستمبر 2020ء (611) لوگوں نے پڑھا
 فیصل آباد کے رہائشی علاقہ غلام محمد آباد کے ڈی بلاک کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں کہ اس علاقہ مٰیں تجاوزات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے جبکہ یہ علاقہ ایک رہائشی علاقہ 40سال سے آباد ہے یہاں ناجائز تجاوزات کو ئی ایسا مسئلہ نہیں ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روزاہل علاقہ غلام محمد آباد ڈی گراؤنڈ کے مکینوں مکین غلام محمد آباد گراؤنڈ ڈی بلاک۔ محمد عاصم انصاری سابق چیئرمین یوسی139حاجی عاصم رشید تاجر سیاسی وسماجی رہنما.لیاقت علی پی ٹی سی ایل والے فرخ رشید‘حسن رشید‘محمدمحمد طارق‘محمد جمیل‘نذیر احمد‘محمد صدیق‘غلام مصطفی‘ عظیم‘چشتی کریانہ سٹور والے‘عامر‘اشرف جٹ‘بابا بوٹی کونسلر‘نصیر الدین‘امجد بادشاہ پان والے‘اسلم مستری‘محمد نعیم محمود‘محمد اقبال‘عبدالجبار‘حاجی طالب حسین‘ملک عمران مانی‘زوہیب ملک‘لال دین ملک لالو‘امین پہلوان کباڑیا‘اسلام بجلی والا‘حاجی اصغر ملک‘رانا کامران‘خان امان اللہ خاں‘شاہ جی(شاہ جی میڈیکل سٹور والی) اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف غلام محمد آباد شاہی چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل علاقہ انتہائی محنت کش مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کورونا وباء کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقامی انتظامیہ انتقامی کارروائی کرتے ہوئے محنت کش مزدوروں کو پریشان کرکے احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے تاکہ یہ محنت کش مزدور طبقہ سڑکوں پر آکر احتجاج اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرے۔ مکینوں کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے ودیگر اعلی حکام سے مودبانہ اپیل ہے کہ مقامی انتظامیہ کو غریب پرور محنت کشوں کیخلاف انتقامی کارروائی سے فوری طور پر روکا جائے۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now