ہفتہ , 21 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

محرم الحرام  میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
بدھ , 19 اگست 2020ء (542) لوگوں نے پڑھا
محرم الحرام کی آمد کے باعث بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے حکام ، وارڈنز و دیگر اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل بالعموم اور عشرہ محرم الحرام کے دوران بالخصوص کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ایسے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محرم سے قبل اور ا س کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے استعمال سے گریز کیا جائے تاکہ انہیں بعد ازاں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام محرم کے بعد بھی قانون پر عمل درآمد کو اپنی عادت بنائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now